ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینک سے ملے 2000 کے نوٹوں سے گاندھی جی غائب

بینک سے ملے 2000 کے نوٹوں سے گاندھی جی غائب

Thu, 05 Jan 2017 20:10:09    S.O. News Service

بھوپال 5 /جنوری(آئی این ایس انڈیا /ایس اونیوز) عوامی علاقے کے ایک بینک نے مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع میں برودہ قصبے میں ایک کسان کو حال ہی میں جاری کئے گئے دو دو ہزار روپے کے تین نئے نوٹ دئیے جن میں مہاتما گاندھی کی تصویر نہیں ہے۔برودہ مین واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)کی شاخ سے پیسے نکالنے پر بچھوگواڈی گاؤں کے رہائشی لکشمن مینا کو دو دو ہزار کے تین نوٹ ایسے ملے ہیں، جن سے مہاتما گاندھی کی تصویر غائب ہیں۔نوٹ کے درمیان میں جہاں گاندھی جی کا تصویر ہونی چاہیے، وہ جگہ پوری طرح سے خالی ہے۔مینا نے بتایاکہ میں نے منگل، 3/جنوری کو اپنے ایس بی آئی اکاؤنٹ سے 6 ہزار روپے نکالے،بینک نے مجھے دو دو ہزار کے تین نوٹ دئیے، مجھے بعد میں پتہ چلا کہ ان نوٹوں پر مہاتما گاندھی کی تصویر نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب مجھے پتہ چلا کہ ان نوٹوں میں مہاتما گاندھی کی تصویر نہیں ہے، تو میں نے انہیں بینک کو واپس کر دیا۔مینا نے بتایاکہ جس وقت مجھے پتہ چلا کہ ان میں مہاتما گاندھی کی تصویر نہیں ہے، تب میں بازار میں تھا۔انہوں نے کہا کہ برانچ منیجر نے انہیں کہا کہ ان نوٹو ں کو بینک میں جمع کر دو، کیونکہ ان میں مہاتما گاندھی کی تصویر نہیں آئی ہے۔
 


Share: